آٹو ڈرائیور کی موت

حیدرآباد 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) افضل گنج کے علاقہ میں خانگی بسوں سے سامان حاصل کرنے کے دوران ایک آٹو ڈرائیور فوت ہوگیا۔ سب انسپکٹر افضل گنج بی کشن نے بتایا کہ 55 سالہ محمد عمر جو تالاب کٹہ یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن تھا۔ گزشتہ روز رات کے وقت اپنے آٹو میں افضل گنج آیا تھا اور عمر کا معمول تھاکہ وہ افضل گنج کے علاقہ میں رات کے اوقات آٹو چلایا کرتا تھا۔ تاکہ خانگی بسوں اور آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کو ان کے مقامات تک پہنچا سکے۔ اس دوران ایک بس سے سامان حاصل کرنے کی کوشش میں سامان کندھے پر گرنے سے عمر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ پولیس افضل گنج مصروف تحقیقات ہے۔