بجناپلی ۔12/مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بجناپلی منڈل موضع پالیم میں آٹو اُلٹنے سے پانچ افراد ذخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آٹو آرٹی سی بس کراس کرنے کے دوران بے قابو ہوکر اْلٹ گیا۔آٹو میں سوارمحمد پا شاہ، بشیر، ویراسوامی،کوٹاما، شیوما،تھے۔اس حادثہ میں کوٹاما،شیوما، شدید ذخمی ہوئے۔انھیں 108ایمبولینس کے ذریعے ناگرکرنول ایریہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔بعد ازاںکوٹاما کی حالات تشویشناک پاکر محبوب نگر منتقل کیا گیا۔