ایس پی کاماریڈی شویتا ریڈی کا پریس کانفرنس میں انکشاف
کاماریڈی :22؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آن لائن کے ذریعہ دھوکہ دینے والے دو افراد کو پولیس کاماریڈی نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ ضلع ایس پی کاماریڈی شویتا ریڈی نے ایس پی آفس میں صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ 13 ؍ اکتو بر 2017کو یلاریڈی کے متوطن بھارتی نامی خاتون کو اپنے آپ کو بینک عہدیدار کی حیثیت سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم کی میعاد ختم ہوگئی ہے لہذا رینول کرنے کیلئے اے ٹی ایم کا پن نمبر بتانے کی خواہش کی ۔ پن نمبر بتاتے ہی چند دیر کے بعد اس کے اکائونٹ سے 70 ہزار ڈرا ہوگئے دوبارہ بھارتی نے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے 70 ہزار روپئے ڈرا ہونے کے بارے میں دریافت کرنے پر دوبارہ واپس جمع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ 9 دن تک بھی یہ روپئے اکائونٹ میں جمع نہ ہونے پر بھارتی نے یلاریڈی پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرانے پر پولیس یلاریڈی مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرنے پر پتہ چلا کہ جھاڑ کھنڈریاست کے دھن پال سے تعلق رکھنے والے نشیت اور ان کے ساتھی اومیش آن لائن کے ذریعہ دھوکہ دہی کرنے کا انکشاف ہونے پر پولیس نے دھن پال پہنچ کر ان دونوں کو گرفتار کیا ۔ ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے عوام سے خواہش کی کہ فون پر کوئی بھی شخص اپنے آپ کو بینک عہدیدار کی حیثیت سے تعارف کرتے ہوئے پن نمبر یا کوڈ نمبر پوچھنے پر تفصیلات نہ بتانے اور آن لائن دھوکہ دہی سے چوکسی اختیار کریں۔ جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرنے والے سرکل انسپکٹر یلاریڈی مسٹر سدھاکر اور ہیڈ کانسٹیبل و دیگر عملے کی ستائش کی ۔