حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں گزشتہ دنوں جاری کئے گئے امتحانات ایس ایس سی کے نتائج سے متعلق طلباء کے لئے شارٹ مارکس میموز بی ایس ای اے پی ویب سائیٹ پر دستیاب رکھے گئے ہیں۔ ڈائرکٹر ریاستی محکمہ سرکاری امتحانات آندھراپردیش مسٹر سبا ریڈی نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ہائی اسکول ہیڈ ماسٹرس اپنے اسکول لاگ اِن میں طالب علم کے رول نمبر پر کلک کرکے مارکس شیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ سباریڈی نے مزید بتایا کہ ڈاؤن لوڈ کئے گئے پرنٹ پر اسکول ہیڈ ماسٹر کی دستخط کرنے کے بعد اسکول کا آفس اسٹامپ ثبت کرکے طلباء کو فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اس شارٹ مارکس میمو کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلہ حاصل کرنے مدد حاصل ہوسکے کیوں کہ اصل میمورنڈم آف مارکس کی اجرائی میں کسی حد تک تاخیر ہوسکتی ہے۔ جس کے پیش نظر ہی ڈاؤن لوڈ کردہ شارٹ مارکس میمو پر متعلقہ اسکول ہیڈ ماسٹر کی دستخط ثبت کرکے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے۔