اشیاء : آم کا گودا دو پیالی، تازہ دہی ڈیڑھ پیالی، چینی کھانے کے دو چمچے، پانی حسب ضرورت، آئس کیوبز حسب ضرورت، پودینے کے پتے حسب ضرورت۔
ترکیب : آم کے گودے کو چینی، دہی اور آئس کیوبز کے ساتھ بلینڈ کریں۔ پھر حسب ضرورت پانی میں ملائیں۔ الگ الگ گلاسوں میں نکال کرمہمانوں کی ضیافت کریں۔
بیسن ، دہی اور لیموں کا ماسک
سورج کی تپش سے چہرے کے نازک حصے مرجھا جاتے ہیں لیکن بیسن وہی اور لیموں کے گھر پر تیار کردہ ماسک کے استعمال سے چہرہ پھر سے کھل اٹھتا ہے ۔ اس نسخے کیلئے چند گرام بیسن تھوڑا سا دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لیں اور انہیں ملاکر چہرے پر لگالیں اور پھر چہرہ خشک ہونے پر اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ اس ماسک کو دس دن تک استعمال کریں ۔