آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سلیکشن

نئی دہلی 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف 7 اکٹوبر کو شروع ہونے والی 3 میچ کی ٹی 20 سیریز کے لئے سینئر اسپنروں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کو سلیکٹروں نے پھر ایک بار نظرانداز کردیا لیکن 15 رکنی انڈین ٹیم میں ویٹرن لیفٹ آرم پیسر اشش نہرا نے واپسی کی ہے۔ سلیکٹرس نے اجنکیا رہانے کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا جنھوں نے گزشتہ روز اختتام پذیر او ڈی آئی سیریز میں لگاتار 4 ہاف سنچریاں اسکور کئے۔ویراٹ کوہلی زیرقیادت ٹیم میں شکھر دھون کی بھی واپسی ہوئی جبکہ اومیش یادو اور محمد سمیع کو بھی ڈراپ کیا گیا ہے۔ دنیش کارتک کو ایک اور موقع ملاہے۔