چٹاکانگ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ ہندوستانی وقت کے مطابق پہلا میچ صبح 9بجے شروع ہو گا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ پریکٹس میچ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ –