آسٹریلیائی ٹیم کو میں نے صرف مشورے دیئے: سریدھرن

پونے۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم کے اسپن شعبے کے مشیر سریدھرن سری رام کو مہمان اسپنر اسٹیو اوکیف کی پہلے ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کے درپردہ اصل قوت قرار دیا جارہا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے آسٹریلیائی ٹیم کو صرف مشورے دیئے ہیں جس پر مہمان ٹیم نے کھلے ذہن سے غور و فکر کرتے ہوئے عمل کیا۔ سریدھرن جنہوں نے گزشتہ دہے کے اوائل ہندوستان کی 8 ونڈے مقابلوں میں نمائندگی کی ہے وہ آسٹریلیائی ٹیم کے لیے اسپن شعبے مشیر ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیائی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے اظہار خیال کی آزادی رکھتے ہیں اور انہوں نے مہمان کھلاڑیوں سے کھیل کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آسٹریلیائی صرف اسپنروں سے تبادلہ خیال نہیں کیا بلکہ تمام کھلاڑیوں سے گفتگو کی ہے۔ اوکیف کی کامیابی ان کی تیاری اور تجربات کی خواہش کا نتیجہ ہے۔