آسام میں شہریوں کا قومی رجسٹر ’’گندی سیاست‘‘ : ممتا بنرجی

ٹھاکر نگر (مغربی بنگال) 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعرات کے دن الزام عائد کیاکہ شہریوں کے قومی رجسٹر کی اشاعت کے بہانے ’’گندی سیاست‘‘ کی جارہی ہے ۔ترنمول کانگریس کی صدر نے کہاکہ وہ حکومت آسام کی مخالف نہیں ہیں لیکن قومی رجسٹر کی تائید نہیں کرسکتیں۔ اُن کا خیال ہے کہ اِس کے بہانے حکومت’’گندی سیاست‘‘ کھیل رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حقیقت رائے دہندے فہرست سے حذف کردیئے گئے ہیں۔ وہ اِس کی تائید نہیں کرسکتیں۔ ممتا بنرجی نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے علاقہ ٹھاکر نگر کا یوم پیدائش صدی تقاریب دینا پنت دیوی ٹھاکر جنھیں بوروما کہا جاتا ہے، میں شرکت کے لئے یہاں کے دورے پر آئی تھیں۔وہ مٹھوا برادری کی ماں کی حیثیت سے ایک قابل احترام شخصیت تھیں۔ یہ برادری درحقیقت موجودہ دور کے بنگلہ دیش کے تارکین وطن پرمشتمل ہے جو پچاس سال قبل ترک وطن کرکے ہندوستان منتقل ہوئے تھے۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر حکومت آسام کے شہریوں کے قومی رجسٹر کی 30 جولائی کو اشاعت کے بعد سے سخت تنقید آتی آرہی ہیں۔