ممبئی۔27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر رتناکر مہاجن نے آج الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس اور سنگ پریوار ہمیشہ ہی مہاتما گاندھی کی قدر گھٹانے کوشاں ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاجن نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس اور سنگ پریوار کی جانب سے ہمیشہ گاندھی جی کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ یہ پریس کانفرنس یونائٹ انڈیا فورم کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ گاندھی کے قاتل نتھورام گوڈسے کو آر ایس ایس سے وابستہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں نے ممبئی میں ایک میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے کام کیا ہے جس دوران شخصی طور پر رامن راگھو کے قتل کیسوں کو نمٹا ہے۔