نئی دہلی۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی فاسٹ بولرآر پی سنگھ نے 13سالہ کیریئرکو خیرباد کہہ دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی پر انہیں فخر ہے اور وہ ان تمام افراد کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کیریئر کے دوران ان کی حمایت اور رہنمائی کی۔واضح رہے کہ رودرا پرتاپ سنگھ نے ہندوستان کی جانب سے 14ٹسٹ میچوں میں 40 جبکہ 69 ونڈے میچوں میں 58 وکٹیں حاصل کیں اور خود کو یہ کہنے سے نہ روک سکے کہ کرکٹ کو چھوڑنا کوئی آسان فیصلہ ہرگز نہیں ہوتا ہے۔