آتشزدگی کے ذمہ دار بنگلہ دیشی مالکان عمارت گرفتار

ڈھاکہ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی پولیس نے آج دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے غیرقانونی طریقے سے کمرشیل عمارت تعمیر کی اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ گزشتہ ہفتے مذکورہ عمارت میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعات میں جملہ 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ بیسیوں افراد بُری طرح سے اِس حادثہ میں جھلس گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈٹکٹیو برانچ شاہجہاں شجاع نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ایف آر لوورس نامی کمرشیل بلڈنگ کے مالک سویرالاسلام اور ایس ایم ایچ آئی فاروق کو ڈھاکہ پولیس کی جانب سے الزام عائد کئے جانے کے بعد اُنھوں نے قصداً اِس معاملے میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔