آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج بعض آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ 1998 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیدار مسٹر اے ابراہم لنکن جو اے پی ایس آر ٹی سی میں ویجلنس شعبہ پر فائز تھے کا تبادلہ کرکے انہیں حیدرآباد سٹی پولیس کا جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ایڈمنسٹریشن) مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ کے وی وی گوپالا راؤ ایڈیشنل ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اے پی ایس آر ٹی سی ویجلنس ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے ۔ سی آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر مہیندر کمار راٹھور کا تبادلہ کرکے انہیں کمانڈنٹ سی پی ایل عنبرپیٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی مسٹر ایم سرینواسلو کو ڈپٹی کمشنر پولیس وشاکھاپٹنم سٹی مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر ڈی جوئیل ڈیویس ایس ڈی پی او اوٹنور کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او عادل آباد مقرر کیا گیا ۔