آئی سی سی کی ونڈے رینکنگ ، ڈی ولیرس کا اول نمبر

دبئی۔ 28 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ونڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ نئی رینکنگ میں بلے بازوں میں اے بی ڈی ولیرس پہلے نمبر پر موجود ہیں، کوئی پاکستانی پہلے 10 بلے بازوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ آئی سی سی کے مطابق ونڈے ٹیم کی فہرست میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔بولرز کی فہرست میں طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔