آئیٹا کے زیر اہتمام اورینٹیشن پروگرام کے تواریخ میں تبدیلی

اندرون و بیرون ملک اسکالرس کی شرکت، لیکچرس، سمپوزیم اور ورکشاپ کا نظم
ظہیرآباد۔/9مئی، ( راست ) سکریٹری شعبہ نشرو اشاعت آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آندھرا پردیش آئیٹا کے زیر اہتمام دو روزہ اورینٹیشن پروگرام 12،13 مئی کو منعقد شدنی تھا لیکن بلدی و ضلع پریشد انتخابات کی رائے شماری کے پیش نظر یہ دو روزہ اورینٹیشن ٹریننگ پروگرام اب 14اور 15مئی بروز چہارشنبہ اور جمعرات بمقام اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ چھتہ بازار حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ آئیٹا کے ذمہ داران تاریخ کی تبدیلی کو نوٹ کرلیں۔ جس میں بیرون ملک اور اندرون ملک اہم اسکالرس کے ذریعہ مختلف تنظیمی ، تربیتی، ماڈرن ، ٹکنالوجی، شخصیت کے ارتقاء اور کمیونیکیشن اسکلس کے عنوانات پر لکچرس ، خطاب ، سمپوزیم اور ورکشاپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ جس میں ریاست کے تمام مقامی و ضلعی صدور و سکریٹریز، ریجنل سکریٹریز، اراکین مشاورتی کونسل اور منتخب ارکان کی شرکت لازمی ہے۔ اس دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کے دوران مختلف سیشنس سے ڈاکٹر محمود صدیقی صدر شعبہ تعلیم و تربیت مولانا آزاد یونیورسٹی ، سیدانس کارپوریٹ ٹرینر پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، ڈاکٹر احمد صدیقی جنرل سکریٹری آئیٹا انڈیا، آئینی راجا کروناگوگل ایجوکیشنل گروپ ٹرینر( سری لنکا )، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد، حافظ محمد رشاد الدین، پروفیسر انور خان مرکزی سکریٹری آئیٹا، محمد یقین الدین صدر آئیٹا اے پی اور میر ممتاز علی سکریٹری آئیٹا، اے پی و دیگر مخاطب کریں گے۔ لہذا تمام ذمہ داران، آئیٹا سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ہمیں اس پروگرام سے استفادہ ہوسکے۔ مزید تفصیلات کیلئے پروگرام آرگنائزر و رکن مشاورتی کونسل اسٹیٹ آئیٹا اے پی جناب محمد اصغر حسین سے فون نمبر 9440920849 پر ربط کریں۔