آئیل کمپنی سانحہ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) گلف آئیل کمپنی سانحہ میں زخمی ایک اور ملازم فوت ہوگیا ۔ یاد رہے کہ 23 فبروری کے دن اس آئیل کمپنی میں ریاکٹرکے قریب دھماکہ سے 2 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے آج ان زخمیوں میں سے ایک شخص 59 سالہ مدھو سدھن ریڈی فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارپوریٹ ہاسپٹل میں زیرعلاج مزید چار ملازمین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جو شدید طور پر جھلس گئے تھے ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس ضمن میں کمپنی انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔