آئندہ وزیراعظم کو صرف چند صنعتکاروں کی

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این آر آئی صنعتکار لارڈ سوراج پال نے اُمید ظاہر کی کہ ہندوستان کا آئندہ وزیراعظم صرف ’’چند صنعتکاروں‘‘ کی فکر نہیں کرے گا اور غریبوں کا خیال رکھتے ہوئے حکومت چلائے گا۔ اولور ہیمپٹن یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ پال نے کہاکہ انتخابات کے وقت ہم ہندوستان میں موجود ہیں اور یہ ایک عظیم موقع ہے کیونکہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، مستحکم جمہوریت ہے۔ چاہے درخشاں ہندوستان یا ناقابل فراموش ہندوستان کا نعرہ ناکام ہوچکا ہوکیونکہ اِس نے ملک کے غریبوں کی پرواہ نہیں کی تھی۔ چنانچہ ایسی حکومت کا انتخاب کیجئے جو غریبوں کا خیال رکھتی ہو۔ اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ ہندوستانی عوام جس کو بھی اپنا وزیراعظم منتخب کریں گے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف چند صنعتکاروں کی فکر نہ کرے بلکہ ہندوستان کے ایک ارب 20 کروڑ عوام کی فکر کرے۔