آئس ہاکی میں ولادیمیر پوتن کے 8 گول

روس17 مئی(سیاست ڈاٹ کام) روس کے 62 سالہ صدر ولادیمیر پوتن نے سوچی میں سنیچر کو آئس ہاکی کے ایک میچ میں آٹھ گول کیے۔ولادیمیر پوتن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 6 – 18 کے واضح فرق سے فتح یاب کرانے میں اہم کردار ادا کی روس کے وزیرِ اعظم دمتری میدویدیف بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے میدان میں موجود تھے خیال رہے کہ ولادیمیر پوتن کو جوڈو کراٹے کے بھی شوقین ہیں تاہم انھوں نے حال ہی میں آئس ہاکی بھی کھیلنی شروع کی ہے۔روسی صدر کی آئس ہاکی کے میدان میں کارکردگی کی سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث جاری ہے سوچی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا انعقاد دوسری جنگِ عظیم کی جیت کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔