اُردو مشاعرہ کا ہر دور میں نمایاں مقام

عادل آباد۔ 20 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو شاعری کی شیرنی سے کسی کو انکار نہیں، شاعری ہر دور میں اپنا کردار نبھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب عبدالمجیب نے ادارہ ادب اسلامیہ کے منعقدہ مشاعرہ میں کیا اور کہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں اور دلوں کو جوڑنے میں مشاعرہ نمایاں مقام رہا۔ وقت اور حالات کے ساتھ مشاعروں نے بھی شاعری کے ذریعہ اذہان کو بدلے ہیں۔ موصوف مشاعرہ کے صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر فہیم سرکار مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اُردو مشاعروں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ ڈسٹرکٹ آل آرٹسٹ و ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ایم اے قدیر، ایم اے ہادی کی نمایاں خدمات پر تہنیت پیش کی گئی۔ جناب ایم اے کوثر، ایم اے جمیل، عروج خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کیا۔ سید ولی نے حمد، محمد اکرم، مولانا عبدالرحیم ذاکر نے نعت پیش کیا۔ اس ادبی اجلاس میں ڈاکٹر ایم اے قدیر نے مزاحیہ مضمون پیش کیا۔ مشاعرہ میں مسرز بشیر احمد خان ، غازی صلاح الدین غازی، بدرالدین بدر، ایم اے رحیم راہی، منظور الحق اختر، ایم اے ہادی، عزیز بشیر، سید جمشید، عبدالرحیم ذاکر، ڈاکٹر ابرار عالم، ڈاکٹر نصیر، عزیز نازاں، شبیر احمد شبیر نے اپنا اپنا کلام سنایا۔ ڈاکٹر ایم اے قدیر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ رات دیر گئے ایم اے ہادی کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں لایا گیا۔