اُردو زبان و ادب کی حفاظت ہماری اخلاقی ذمہ داری

جلسہ میلادالنبی ؐ اور کُل ہند نعتیہ مشاعرہ سے ڈاکٹر شیخ محمد نعمان و دیگر کا خطاب

کرنول۔7؍دسمبر(ڈسٹرکٹ سیاست نیوز) اردوزبان وادب کی حفاظت ہماری اخلاقی ذمہ داری،مادری زبان کی بقاء ہی سے کسی قوم کی فلاح ممکن ہے۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرشیخ محمدنعمان نے کیا۔میلادالنبیؐ کے مبارک موقعہ پراردواکیڈمی آندھراپردیش کے زیراہتمام میونسپل ہائی اسکول نندیال میںکل ہندنعتیہ مشاعرہ منعقد کیاگیا۔ صدرنشین اردواکیڈمی آندھراپردیش ڈاکٹرشیخ محمدنعمان نے جلسہ کی صدارت کی۔انہوںنے صدارتی خطاب میںکہاکہ اردوزبان وادب کی ترقی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے،انہوںنے کہاکہ ازل ہی سے مادری زبان کی بہت اہمیت رہی ہے،کسی بھی قوم کے عروج وزوال کے لئے مادری زبان کااہم کردارہواکرتاہے ۔ جناب عبدالقدیرنندیالی نے آقائے نامدارمحمدﷺکی میلادمبارکہ پرتلگوزبان میںتفصیلی روشنی ڈالی۔ملک کے اولین وزیرتعلیم مولاناابوالکلام آزادکے کارنامۂ حیات پرمبنی اردواکیڈمی آندھراپردیش کی جانب سے شائع کردہ ساونیر کا مہمانوںکے ہاتھوںرسم اجراء انجام دیاگیا۔ اس کے بعدنعتیہ مشاعرہ کاآغازکیاگیا۔جس میں پروفیسر بشیر احمدکرنولی،ڈاکٹرسیدوحیدپاشاہ کوثرؔکرنولی،جناب بشیراحمدبشیرؔکرنولی،جناب سیدعطاء للہ قادری عطاء کرنولی،جناب شیخ انورباشاہ کرنولی،جناب نقی اللہ خاںنقیؔگرم کونڈا،مولاناوصی اللہ بختیاری رائے چوٹی، سیدحسین کالوابگا، اخترکڑپوی، سردارساحرکڑپوی، ظہیرکانپوری، عزیزپرویز، خلیل خاںخلیل کڑپوی، ش م ہاشمی رائے چوٹی، برادر محمد مستان ، عظمت کڑپوی،جناب حسین دانش، عابدحسین عابدناگپوری، فقیرعاجزنندیال، سید حمیدالدین حمید،جناب قمرامینی مدنپلی، محمدحفیظ الرحمن، ستارفیضیؔکڑپوی، نثاراحمد، مقبول احمدمقبول اور مشتاق احمد نے کلام پیش کیا۔سامعین نے بہت ہی جوش وخروش کے ساتھ شعراء کی حوصلہ افزائی کی۔مولاناعبدالسبحان کی قرأ ت کلام پاک سے مشاعرہ کاآغازکیاگیا۔حافظ محمدسلمان نندیالی نے بارگاہ رسالت ؐمیں نعت شریف کانذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ڈاکٹرخواجہ ربانی ناگپوری نے نظامت کے فرائض انجا دیا۔اردواکیڈمی آندھراپردیش کے ملازمین عطاء اللہ خاں اور سی محمدسہیل،ارکان عاملہ سلام اللہ نندیال، صدرآندھراپردیش اردوٹیچرس اسوسی ایشن ضلع کرنول سی عبدالعزیز،جناب عبدالوہاب اور غوث نندیال نے مشاعرہ کے انعقادمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔رکن اسمبلی نندیال بھومابرہماننداریڈی،صدرنشین نیشنل کالجس آف نندیال ڈاکٹرمحمدامتیاز،ضلعی سکریٹری تلگودیشم پارٹی سریدھرریڈی،پبلشربزم آئینہ کرنول جناب قدرت اللہ قادری،جناب نوراحمد مدنی ایڈوکیٹ کے علاوہ ایک ہزارسے زائد محبان اردوشریک رہے۔آخرمیںسپرنٹنڈنٹ اردواکیڈیمی آندھراپردیش شیخ جعفرکے ہدیۂ تشکرپررات دیرگئے ڈھائی بجے مشاعرہ اختتام پذیرہوا۔