بھوبنیشور 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی آئندہ ہفتے اوڈیشہ میں پارٹی کی ریلیوں سے خطاب کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اوڈیشہ میں بی جے پی لیڈر نریندر مودی 11 فبروری کو جلسہ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ راہول چاہتے ہیں کہ مودی سے قبل وہ ریلیوں سے خطاب کریں ۔ ذرائع کے بموجب ام کان ہے کہ راہول گاندھی 9 اور 10 فبروری کو اوڈیشہ میں کم از کم چھ جلسوں سے خطاب کرینگے تاہم وہ بھوبنیشور نہیں آئیں گے ۔ اوڈیشہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جئے دیو جینا نے کہا کہ راہول گاندھی کے دورہ کے پروگرام کی تفصیلات کو قطعیت دی جا رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ساحلی پٹی میں راہول تین جلسوں سے خطاب کرینگے اور مزید تین جلسے جنوبی و مغربی اوڈیشہ میں ہونگے ۔