ہرارے۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اوپنر فخر زماں کے 91 رنوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ آسٹریلیا 8 وکٹس پر 183 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے فخر زماں اور شعیب ملک نے سنچری بنائی ۔ شعیب ملک نے اپنے 18 سالہ انٹرنیشنل کیریئر کھیلتے ہوئے 43 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے اپنے ماہر کھلاڑی گلن ماکسویل کو کھیلنے کیلئے روانہ کیا لیکن نئے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے اپنے پہلے ہی بال پر ان کو اسٹمپ کردیا اور حسین طلال نے ایک بہترین کیچ کی بدولت اپنی ٹیم کو شاندار مضبوطی عطا کی۔ ابتداء میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آسٹریلیا شاندار ابتداء کے باعث جیت کی جانب رواں دواں ہے لیکن زماں کے داخلے کے بعد وہ سمٹ کر رہ گئی اور ابتداء میں کپتان سرفراز احمد کا ساتھ دیتے ہوئے انہوں نے 45 رنز بنائے اور پھر شعیب ملک کے ساتھ مل کر انہوں نے جملہ 107 رنز جوڑے۔ جملہ 4 وکٹس کھوکر زماں جس وقت ڈیپ کور پر شاٹ لگاتے ہوئے آؤٹ ہوگئے تو ابھی 24 بال میں 30 رنز جیت کیلئے درکار تھے، لیکن شعیب ملک نے اس ذمہ داری کو بھرپور طریقہ سے انجام دیا۔ پاکستان کی جیت کے دوران نشیب و فراز دیکھے گئے۔ ایک موقع پر شعیب ملک نے آسٹریلیا کپتان آرون فنچ کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔