حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) تیز رفتار کار چلانے کے نتیجہ میں ایک طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ اوپل پولیس کے بموجب 21 سالہ سرینواس ساکن رامنتاپور جو طالبعلم تھا اپنے دوست کرن کے ہمراہ صبح 3 بجے اپنی کار میں تیزرفتاری سے جارہا تھا کہ علاقے اوپل میں اس نے درخت کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سرینواس برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست کرن زخمی ہوگیا جس کے نتیجہ میں اسے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔