اوٹکور /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر عبدالعزیز خان جنرل سکریٹری معذورین یونین اوٹکور منڈل نے آج اخباری نمائندوں کو بتایا کہ معذورین کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی کئی اسکیمات جاری ہونے والی ہیں ۔ ان اسکیمات سے معذورین فیضیاب ہونے کیلئے اوٹکور منڈل کے پورلہ خورو ، ملے پلی ، پگڑی ماری ، امین پور ، بجوار ، پترس پلی ، بجوار ، کلور کے علاوہ دیگر مواضعات کے تمام معذورین کیلئے حکومت معذورین مختلف کیمپوں کا انعقاد کرتے ہوئے استفادہ کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل اسنادات کے ساتھ رجوع ہوں اور حکومت کے فلاحی اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں ۔ حکومت عنقریب 500 روپئے سے بڑھاکر معذورین کے وظائف 1500 روپئے کرنے والی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذورین کیلئے ویگو اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں ۔