اوٹکور۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے مدضع کلور میں اے بی وی پی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہوا۔ اس کے علاوہ بھی اوٹکور کے دیہاتوں پورلہ خورد، بجوار میں تقریباً سینکڑوں طلباء اور نوجوانوں نے اے بی وی پی کی تنظیم کی رکنیت سازی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر اے بی وی پی صدر اوٹکور لکشمن کے علاوہ دیگر ذمہ داران میں شری نوین بھرت، سری بال رام، کرن کمار وغیرہ موجود تھے۔