اوٹکور میں لائنس کلب کا قیام

اوٹکور ۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں بس ریڈی صدر لائنس کلب کی زیر صدارت اجلاس عمل میں آیا ۔ اوٹکور منڈل لائنس کلب کے پہلی مرتبہ مستقر پر قیام کے موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی ضلع گورنر لائنس کلب مسٹر ایم پریم کمار ‘ ایم ایل سی مکتھل رام موہن ریڈی ‘ کشن ریڈی ‘ سدرشن ریڈی زون چیرپرسن اور سرینواس کے علاوہ زیڈ پی ٹی سی رکن ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ‘ ایم لکشما ریڈی و دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر جناب رام موہن ریڈی ایم ایل اے مکتھل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوٹکور منڈل میںلائنس کلب کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی ‘ کلب کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عوامی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اس کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوٹکور منڈل میں لائنس کلب کا قیام ایک نیک شگون کام ہے ‘ کلب کے تمام ممبران سے اپیل کی کہ سماجی اور عوامی خدمات کے ذریعہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے جذبہ خلوص سے خدمات کریں ‘ مرنے کے بعد اپنے جسم کے اعضاء کے گرانقدر تعاون کی بات کہی ۔ عوام گھبراتے ہیں کہ یہ ایک ایسا عمل ہے اس کیلئے تیا کریں ۔ ایم ایل اے رام موہن ریڈی نے اپنے جسم کے اہم اعضاء کو انتقال کے بعد تعاون ( لائنس کلب) کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ۔ ضلع صدر گورنر لائنس کلب مسٹر پریم کمار نے کہا کہ دیہاتی عوام کی خدمات کیلئے لائنس کلب میں شامل کریں اور عوامی خدمات کرنے کا ایک ایسا موقع ہے ‘ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی پُرزور اپیل کی اور اوٹکور میں لائنس کلب کے قین کو قائم کئے جانے پر اپنی دلی ہمدردی کا تیقن دیا اور انہوں نے اپنی خاص دلچسپی سے اس کے قیام کو یقینی بنانے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اجلاس میں لائنس کلب اوٹکور کے ممبران میں ڈائرکٹر و صدر بس ریڈی ‘ سکریٹری لکشما ریڈی ‘ وامشی ریڈی ‘ وجئے سمہا ریڈی ‘ ایم بال ریڈی ‘ مسٹر اروند کمار ‘ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ‘ محمد منیر احمد فاروقی ‘ بھیم ریڈی گوپال ‘ ایم گوپال ریڈی ‘ نیل راج ‘ وجئے بھاسکر ریڈی ‘ کرشنا ارجن ‘ لنگی ریڈی ‘ گوندپا ‘ وجے کمار ‘ محمد خورشید گدوال ‘ لکشما ریڈی ‘ پلیا ‘ وٹھل راؤ ‘جناردھن ریڈی ‘ نارائنا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔