اوٹکور۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور مستقر میں جملہ 7قبرستان ہیں ان قبرستانوں میں قدیم اور تاریخی قبور اور درگاہیں اور کتبہ لگے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ شہر اوٹکور میں علی عادل شاہی جامع مسجد( شاہی) موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الحاج محمد منیر احمد فاروقی صدر انتظامی کمیٹی قبرستان اوٹکور نے ’’سیاست نیوز‘‘ کو بتایا کہ شاہی قبرستان گزٹ نمبر حضرت سید شاہ روشن علی باباؒ اور نزد بڑے پیر دونوں قبرستان دو ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جس کا سروے نمبر 137 ہے۔ درگاہ سید شاہ شیخ بڈھن ( ناناؒ) ‘عبدالغنی جس کا سروے نمبر 581 ہے ۔ اس کی اراضی پانچ ایکڑ 34گنٹے ہے ۔ اس درگاہ کے قریب ہی ایک تاریخی مسجد ہے ۔ قبرستان سروے نمبر 843 ہے ‘6گنٹے اراضی پر مشتمل ہے اور قبرستان سروے نمبر 2868 ایک صوف بزرگ کی درگاہ مبارک ہے ۔ یہ اراضی دو ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے ۔ نارائن پیٹ اور مکتھل کی قومی شاہراہ پر واقع قبرستان جو سروے نمبر 664 – 663 پٹہ شدہ ہے ۔ واضح رہے کہ ان جملہ 7قبرستانوں میں شرپسندوں کی دخل اندازی کی وجہ سے شاہی قبرستان میں غیر مسلم شرپسند پُرامن فضاء کو مکدر کرنے کی غرض سے نارائنا نامی شخص نے قبرستان میں داخل ہوکر غیر مجاز قبرستان اراضی پر قبضہ کر کے کاشت کاری کررہا تھا ۔ درگاہ عبدالنبی الشیخ بڈھنؒ و قبرستان میں بھی شرپسندوں کی دخل اندازی کی وجہ سے ایک سال سے حصاربندی میں رکاوٹ پیدا کردی تھی اس کے حصاربندی کے کامںو کو شروع کرنے پر چند شرپسند عناصر کی داخل اندازی پر کام میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے موقع پاکر جگہ جگہ قبضے کررہے ہیں ۔ حالانکہ قبرستان کمیٹی کے پاس تمام دستاویزات موجود رہنے کے باوجود بھی اشرار روک رہے ہیں حالانکہ شرپسندوں کے پاس کوئی اسنادات (کاغذات) نہیں ہے ۔ صدر کمیٹی منیر احمد فاروقی نے بتایا کہ مسلمانوں کے قبرستانوں میں قبضہ ‘ مٹی اور دیگر اشیاء نکال کر شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی گہری سازش پر کمیٹی کو متحرک ہونا پڑا ہے ۔ ناصر خان ‘ محمد خورشید گدوال ‘ ابراہیم ‘ منیر احمد‘ لیاقت علی ‘ مقبول ‘ ابراہیم شاہ بھائی وغیرہ نے سرپنچ سے ملاقات کی ۔ غیر مجاز قبضہ کو برخواست کرنے اور حصاربندی کیلئے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ مقامی مسلمانوں نے وقف بورڈ ‘ اقلیتی بہبود اور ایم ایل اے رام موہن ریڈی ‘ نائب وزیر اعلیٰ جناب محمود علی سے اپیل کی کہ اوٹکور کے تمام (7) مسلم قبرستانوں کی جنگی خطوط پر دورہ کرتے ہوئے معائنہ کر کے اس مسئلہ کا حل نکالیں ۔