اوٹکور 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اوٹکور میں حکومت خود اختیاری پروگرام منایا گیا جس میں 14 طلباء و طالبات نے اساتذہ کی خدمات کو نبھایا ۔ اس کے علاوہ محمد توصیف صدر مدرس‘ محمد سہیل ایم ای او ‘ محمد عرفان پی ٹی کے فارئض انجام دیئے ‘رقیہ بیگم اور محمد شریف کو بہتر کردار پر انعامات دیئے گئے ۔ بعدازاں ایک تعلیمی کلچرل پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف عنوانات کے علاوہ قابل ذکر محب وطن مہاتما گاندھی‘مولانا ابوالکلام آزاد ‘اشفاق اللہ خان ‘ڈاکٹر امبیڈکر اندرا گاندھی پر طلبہ نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر جناب محمد ابراہیم صدر مدرس مدرسہ تحتانیہ اسکول جناب عبدالغفار ‘فضل احمد‘ عبدالکریم ‘شاہانہ بیگم اور دیگر موجود تھے ۔