دیورکدرہ /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈلوں اور دیہاتوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ پچھلے دو دنوں سے درجہ حرارت 46 ڈگری تک نوٹ کیا جارہا ہے ۔ شدید دھوپ اور گرمی کے سبب لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ دوپہر سے ٹریفک اور بازاروں میں چہل پہل میں بالکل کم ہے ۔ ڈاکٹرس نے مشورہ دیا کہ دھوپ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر احتیاط کریں ۔