اوٹکور منڈل تحصیلدار دفتر کی حصار بندی کا سنگ بنیاد

دیور کدرہ۔/6 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل تحصیلدار دفتر کے کمپونڈ وال کا سنگ بنیاد مسٹر چرلہ سرینواسلوآر ڈی او نارائن پیٹ نے رکھا۔ اس سے قبل آر ڈی او نارائن پیٹ چرلہ سرینواسلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوٹکور میں تمام طبقات کے افراد مل جل کر قومی یکجہتی کی طرح کا م کرکے گاؤں کی ترقی کرنی چاہیئے اور انہوں نے کہا کہ بہت جلد کمپونڈ وال کا کام پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اس سنگ بنیاد پروگرام میں اوٹکور منڈل تحصیلدار سرینواس، سب انسپکٹر آف پولیس سریش گوڑ، ایم پی ٹی سی کرشنیا گوڑ، اوٹکور سرپنچ سوریا پرکاش ریڈی، بی جے پی ریاستی قائد جی نینگی ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار، سابق سرپنچ ایم بال ریڈی ، وی آر اے تروپتی اور دیگر عہدیدار ان موجود تھے۔

پٹہ دار پاس بکس کسانوں کو
فوری دینے کی ہدایت
دیور کدرہ۔/6 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زمینات کے پاس بکس ابھی تک پٹہ دار کسانوں کو نہ ملنے پر حیرت زدہ ہوگئے۔ اوٹکور منڈل تحصیلدار سرینواس نے حیرت زدہ ہوتے ہوئے وی آر اوز اور وی آر اے کے ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ابھی تک پاس بکس ڈیجیٹل کرکے کیوں نہیں دیئے گئے۔ صحیح ناموں کا اندراج کرکے پٹہ دار کسانوں کے پاس بکس فی الفور پرنٹ کے لئے روانہ کیا جائے ، نامکمل پٹہ دار پاس بکس کو صرف تین یوم میں تیار کرنا چاہیئے۔ اس پروگرام میں اوٹکور منڈل کے تمام وی آر اوز اور وی آر اے موجود تھے۔