اوٹکور ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل اردو جرنلسٹ ( تلنگانہ ) اسوسی ایشن کے انتخابات زیرنگرانی سینئر صحافی جناب محمد منظور احمد گنتہ ( سیاست ) عمل میں آئے اس موقع پر بااتفاق آراء صدر منڈل جناب کاظم حسین ( منصف ) اور نائب صدور محمد محمود ( رہنمائے دکن ) محمد ذاکر حسین ( صحافی دکن ) سکریٹری کی حیثیت سے محمد اشفاق راشٹریہ سہارا اور خازن محمد اسحق ( رپورٹر ) منتخب ہوئے ۔ اس کی معیاد دو سال کی رہے گی ۔