اوٹنور ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے کسانوں کے زرعی قرضہ جات کی معافی کو منظور کئے جانے پر اوٹنور میں آج جشن منایا گیا ۔ ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد امبیڈکر چوک پر جمع ہوئی اور زبردست آتشبازی کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ شیرینی کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر صدر منڈل ٹی آر ایس جگ جیون نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ٹی آر ایس کی جانب سے جتنے بھی وعدے کئے گئے ہیں انہیں عنقریب پورا کیا جائے گا ۔ اس موقع پر نو تشکیل ریاست تلنگانہ کو ایک خوشحال ریاست بنایا جائے گا ۔ اس موقع پر مسرس یم پی بی ومالا ، زیڈ پی ٹی سی ملیم ، آمنہ بی ، شنکر ، بھرت اور دوسرے اراکین موجود تھے ۔