اوٹنور۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی خانہ پور اے ریکھا نائیک نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنا ہی ٹی آر ایس کا نصب العین ہے ۔ وہ اوٹنور منڈل میں چند ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ 45لاکھ کے صرفہ سے دنتن پلی تاہیرا پور تک بی ٹی روڈ کی تعمیر ‘ 15لاکھ روپیوں کے صرف سے دنتن پلی تا ناگاپور تک مٹل گراویڈنگ روڈ کی تعمیر ‘ 7.8لاکھ روپیوں سے متڑی گوڑہ تا لکھارام مسجد تک مٹل گراویڈنگ روڈ ‘ 32.2 لاکھ کے صرفہ سے رامالنگم پیٹ تا حسنی پور تک مٹل گراویڈنگ روڈ کی تعمیر ‘ مستقر اوٹنور کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں 7.3 لاکھ روپیوں کے صرفہ سے اضافی کلاس رومس کی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر بی سرینواس ‘ آر ڈی او ایلیا ‘ ای ای ٹی ڈبلیو اے ای ناظم الدین ‘ رکن ضلع پریشد جگجیون ‘ ایم پی پی وملا راتھوڑ ‘ ٹی آر ایس قائد مجیب و دیگر موجود تھے ۔