نیویارک ، 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ڈبلیو ڈبلیو ای نے گزشتہ روز پورے تین گھنٹے کے شو ’’راکو یونیورسل چمپئن شپ‘‘ کیلئے ہونے والے فیٹل 4 رخی اخراج والے میچ پر مشتمل رکھا۔ در حقیقت آرگنائزرز نے شروع میں مقابلے میں حصہ لینے والوں (سیٹھ رولنز، رومن رینز، کیون اوونز اور بگ کاس ) کے خیالات پر مشتمل ویڈیوز دکھائے۔ چار ریسلرز پر مشتمل لڑائی کو جیتنے والا اس نئے ٹائٹل کو حاصل کرنے والا دوسرا شخص ہوجاتا۔ فن بیلر نے سمر سلم میں رولنز کو ہرا کر بیلٹ حاصل کی تھی ، تاہم کندھے پر چوٹ لگنے کے سبب انہیں بیلٹ دفاع کئے بغیر آگے سپرد کرنی پڑی۔ کمشنر اسٹیفنی مک مہن اور جنرل منیجر مک فولے نے اعلان کیا کہ رِنگ کے اطراف ان کے علاوہ کوئی کھڑا نہیں ہوگا۔ میچ کی پہلی ایلمنیشن بگ کاس کے خارج ہونے کی صورت میں ہوئی جن کو رومن رینز کے سوپر مین پنچ ، رولنز کی سوپر کک اور کیون اوونز کے فروگ سپلیش نے زیر کیا۔ رومن رینز اپنے بقیہ دونوں حریفوں پر حاوی ہی تھے کہ ٹرپل ایچ آ پہنچے۔ اس سے پہلے ٹرپل ایچ آخری بار ’’رسل مینیا‘‘ میں دکھائی دیئے تھے۔ ٹرپل ایچ نے پرانی دشمنی کے بدلے کی آڑ میں پہلے رینز پھر رولنز کو داؤ لگا کر کیون اوونز کو ٹائٹل جیتنے کا موقع فراہم کیا۔