اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کے تیسرے مرحلہ امیدواروںکا انتخاب

حیدرآباد۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تیسرے مرحلے کے امیدوار کا انتخاب مکمل کرلیا ہے۔ ریاستی سطح کی سلیکشن کمیٹی نے 132 امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی ہے جو چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ اسکیم برائے اقلیت کے مستحق ہوں گے۔ ان میں 108 طلبا اور 24 طالبات ہیں۔ انہیں اسکالرشپ کے تحت 20 لاکھ روپئے اور فضائی کرایہ دیا جائیگا۔ 132 منتخب طلبہ میں 119 مسلم، 12 کرسچین اور جین طبقہ کا ایک طالب علم شامل ہے۔ سکھ، بدھسٹ و پارسی طبقہ سے کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی۔ منتخب امیدواروں کی فہرست telanganaepass.cgg.gov.in پر دیکھی جاسکتی ہے۔ حکومت نے ابتدائی دو مرحلوں میں اس اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپئے مختص کئے تھے۔ تیسرے مرحلے کے طلبہ کیلئے یہ رقم بڑھاکر 20 لاکھ روپئے کردی گئی ہے جو دو مرحلوں میں جاری کی جائیگی۔
تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں