اوورسیز اسکالر شپس کیلئے 12اکٹوبر تک ادخال درخواست کی سہولت

محبوب نگر۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سے تعلق رکھنے والے غریب اقلیتی طلباء کو اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کے تحت 12اکٹوبر تک ویب سائٹ پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مائناریٹی ویلفیر آفیسر وینکٹیشور راؤ نے یہ اطلاع صحافتی بیان میں دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حسب ذیل ویب سائٹ پر درخواست دی جاسکتی ہے۔www.telangana.epass.gov.in

ضلع محبوب نگر میں اوپن اسکولس
کے امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل
محبوب نگر۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں اوپن اسکولس کے منعقد ہونے والے امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلینے کی ہدایت ریاستی اوپن اسکول ڈائرکٹر وینکٹیشورا شرما نے ویڈیو کانفرنس میں ضلع ایجوکیشن عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اوپن اسکولس کے تحت امتحان لکھنے والے طلباء کی تفصیلات آن لائن درج کرنے کی بھی ہدایت دی۔ 5اکٹوبر تا 14 اکٹوبر یہ امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ ویڈیو کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر بھونیشوری نے بتایا کہ ضلع میں اوپن اسکولس کے تحت ایس ایس سی امتحانات کیلئے 4 اور انٹر امتحانات کیلئے 4 مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کوآرڈینیٹر رام سبھاش گوڑ و دیگر موجود تھے۔