کے سی آر کے فیصلہ پر شدید اظہار ناراضگی ، ٹکٹ کی تقسیم میں نا انصافی کا الزام
اوٹنور۔8۔ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر اوٹنور میں آج سابق رکن پارلیمان عادل آباد راتھوڑ رمیش کے حامیوں نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندراشیکھر رائو کی جانب سے حلقہ خانہ پور سے راتھوڑ رمیش کے نام کو شامل نہ کرنے کے خلاف برہم ہوکر مستقر اوٹنور میں زبردست ریالی منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ راتھوڑ رمیش تلگو دیشم پارٹی سے استعفیٰ دے کر ٹی آر ایس پارٹی میں خالص عوام کی خدمت کی خاطر شمولیت اختیار کی ، اس کے باوجود سابقہ پارٹی سے تمام عہدے چھوڑ کر ٹی آر ایس میں آنے والے عظیم قائد کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے پر یہاں کے عوام میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ قبل ازیں عوام ہجومی ریالی کی شکل میں مستقر اوٹنور میں واقع راتھوڑ رمیش کی قیام گاہ پہنچ کر راتھوڑ رمیش کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ راتھوڑ رمیش نے برہم عوام کو سمجھایا اور کہا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی میں عہدے کے لئے شامل نہیں ہوئے عوام کی خدمت کرنا ہی ان کا نصب العین ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی نے سابق رکن اسمبلی خانہ پور کو ہی پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں پارٹی میں راتھوڑ رمیش کا مقام کیا ہوگا یہ سونچنے والی بات ہے۔ کیا وہ Indipendent مقابلہ کریں گے ؟ یا پھر کارکن کی حیثیت سے عوام کی خدمت کریں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔