اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ کی 100میڑ ریس میں کامیابی

ریوڈی جینرو۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک چمپئن اور ورلڈ ریکارڑ ہولڈر جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے 100میٹر کی دوڑ میں رواں سال کی پہلی کامیابی حاصل کی۔27سالہ یوسین بولٹ نے برازیل کے شہر ریوڈی جینرو کے ساحل کوپابانا میں منعقدہ سو میٹر ریس 10منٹ اور6سیکنڈ سے طے کر کے رواں برس کی پہلی کامیابی حاصل کی۔برازیل کے جیفرسن لیبریٹو نے 10منٹ 44سیکنڈ جبکہ برطانیہ کے مارک لیوس فرانسس نے10منٹ42میں طے کیا۔ واضح رہے یوسین بولٹ گزشتہ سال ستمبر برسلز میں سو میٹر دوڈ 9منٹ8سیکنڈ سے جیتنے کے بعد زخمی ہوکردیکر مقابلوں سے باہر ہوگئے تھے تاہم یوسین بولٹ نے زخموں کو شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حال ہی میں دولت مشترکہ مقابلوں سے واپسی کی۔