اولمپکس2016 کی مشعل 20 ہزار کلومیٹر کا سفر کرے گی

ریو ڈی جنیرو۔31جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس2016کی مشعل کے سفر کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ٹارچ ریلے مئی 2016 میں روایتی طور پر یونان کے قدیم شہر اولمپیا سے شروع ہوگا اور یہ سفر اندازاً 90 سے100دنوں پر مشتمل ہوگا۔ مشعل برازیل میں 20ہزارکلومیٹر کا سفر کرے گے اس دوران وہ تمام26ریاستوںمیں10ہزارمشعل برداروں کے ساتھ چکرلگائے گی۔ ریو اولمپکس2016کے صدر کارلوس نوزمان نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ برازیل کی پوری آبادی کو گیمز میں شامل کریں گے تاکہ یہ ایونٹ برازیلیوں کے ذریعہ،برازیلیوں کے لئے اور برازیلیوں کے ساتھ کے مصمم عزم کے تحت دنیا کو دکھایا جائے۔ مشعل کوپورے برازیل میں لے کرجانے کا مقصد بھی اسی وعدے کی تکمیل ہے تاکہ اسے ناقابل فراموش بنادیاجائے۔ مشعل 250شہروں اور قصبوں سے ہوتی ہوئی 5اگست 2016کو اپنی منزل پر پہنچے گی اورریوڈی جنیرو کے ماراکانہ اسٹیڈیم میںافتتاحی تقریب میں مشعل کو اونچی کی جائے گی۔ دلچسپ بات ہے کہ اولمپکس منتظمین نے اولمپکس کا لوگو تو جاری کردیا ہے لیکن تاحال مشعل کا ڈیزائن منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ واضح ر ہے کہ اس مرتبہ مشعل ماضی کی بہ نسبت کافی سادہ ہوگی۔