شادنگر ۔ 5 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ کے رسول ؐ نے فرمایاکہ بہترین آدمی وہ ہے جو کہ قرآن سیکھتا ہے اور دوسروں کو سکھاتا ہے ،دین کا علم سیکھنے اور سکھانے والے کو بہترین اور افضل بتایا گیا ۔ دارالعلوم سبیل الہدی شادنگر کی مسجدھدی میں 3 جون کو منعقد ہوئے جلسہ تکمیل حفظ قرآن سے شاہ جمال الرحمن خطاب کررہے تھے ، اس امت کا فریضہ ہے طلب میں علم میں محنت کریں اور تعلیم کو پوری قوم میں عام کریں ۔ مولانا مزمل والا جاہی بنگلور سے آئے مہمان نے کہا کہ آج مسلمان دنیاوی علم تو حاصل کررہا ہے اور دینی علم سے محروم ہے، اسی وجہ سے ہمارے معاشرے میں رسم و رواج فتنہ اور ارتدادفتنہ قادیانیت ہیں، والدین تقوی اختیار کریں تو اولاد میں صالحیت آئیگی۔ دینی علوم کو عظمت سے اختیار کریں ۔ مولانا شفیع ندوی خلیفہ حضرت ذوالفقار نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے ۔ علم اور اخلاق سے قوموں کو بلندی ملتی ہے، اسی حدیث شریف میں فرمایاگیاکہ ہر مسلمان مرد و عورت پر علم حاصل کرنا فرض ہے ،صدر جلسہ مولانا حافظ محمد طاہر قاسمی بانی ادارہ و صدر دارالعلوم سبیل الہدی ٹرسٹ نے مدرسہ کے قیام 1987 ء سے 2014 ء کے حالات پر مختصراً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بشمول آج 3 طلباء کے ابتک 151 طلباء تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کئے ہیں ۔ لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے جامعہ الہدی للبنات کے ذریعہ تعلیم و تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں اسکول و کالج کے طلباء کیلئے سمر کیمپ کے ذریعہ شادنگر اور اطراف کے دیہات اور گاؤں کے طلباء و طالبات تعلیم قرآن و اشاعت دین کی محنتیں ہورہی ہیں رات میں تعلیم بالغان بھی جاری ہے۔ مولانا شاہ جمال الرحمن نے حفظ قرآن مجید کی تکمیل کرنے والے 3 طلباء کو آخری درس دیا اور ترغیب دی کہ یومیہ 3 پارے تلاوت کریں ۔ اس جلسہ کو مولانا ارشد قاسمی جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت اور انصار اللہ قاسمی انچارج مجلس تحفظ ختم نبوت اور مولانا شفیع اللہ حسامی امام و خطیب مسجد معمور کرنول اور مولانا الیاس قاسمی ناظم جامعہ حفصہ للبنات محبوب نگر مولانا غلام محمد رشیدی ناظم تربیت للبنات مکتھل اور مولانا محمد نعیم کوثر رشادی ناظم مدرسہ قصد السبیل نے خطاب کیا ۔ مدرسہ کے مدرسین و معلمین نے جلسہ کے انتظامات میں حصہ لیا حافظ محمد عمران صہیب اور حافظ شبیر احمد نے تمام علماء اکرام اور شرکائے جلسہ کا شکریہ ادا کیا حضرت شاہ جمال الرحمن کی رقت انگیز دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔
٭٭ ٭ ٭٭