اوسکا نے سیبولکوا کو شکست دی

ٹوکیو۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کا م ) جاپان کے نومی اوسکا نے ٹوکیو میں پین پیسفک اوپن کے اپنے پہلے مقابلے میں ڈومینیکا سیبولکوا 6-1 ،6-2 سے شکست دی ہے۔ یو ایس اوپن خطاب حاصل کرنے کے بعد اوسکا کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔20 سالہ اوسکا نے سیزن کے آخری گرانڈ سلام میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو راست سٹوں میں شکست دی تھی اورجاپان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اوسکا نے سلواکیہ کے سیبلکوا کے خلاف 59 منٹ میں فتح حاصل کی۔وہ آئندہ مقابلہ چیک جمہوریہ کی ایسٹونیا کے انیٹ کونٹویٹ کے باربرا سٹیکوا کے خلاف کھلیں گی۔