بین الاقوامی میڈیا نے فلم ’ پدوماتی ‘ پر ہندوستان میں چل رہے بحران پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے فلم پر امتناع عائد کرنے کے متعلق ملک کے سیاسی قائدین کو دیکھا کر یہ بتارہا ہے کہ ہندوستان میں کس طرح سیاسی قائدین ہاتھ پیر اور سر کاٹنے والوں کے لئے انعامات کا اعلان کررہے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے اس ویڈیو میں سبرامنیم سوامی کو یہ کہتے ہوئے دیکھایاجارہا ہے کہ فلم بیرونی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کی ساز ش کا حصہ ہے۔
انگریزی میڈیا کا بھی دعوی یہ ہے کہ ’پدماوتی‘ 18ویں صدی میں لکھی گئی ایک نظم کا حصہ ہے اور اس کی تاریخی حقیقت نہیں ہے ۔ او ررانی پدمانی نے اپنی عصمت کی حفاظت کے لئے دیگر رانیوں اور شہزدایوں کے ساتھ ملکر خود کو آگ میں جھونک دیاتھا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے اس ویڈیو کے مطابق ہندوستان میں بھوک اور غریبی سے لوگ مر رہے ہیں۔ ہر پندرہ منٹ میں عصمت ریزی کا ایک واقعہ پیش آتا ہے ۔
خشک سالی کے سبب لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے مگر سماج کا ایک ایسا حصہ بھی ہندوستان میں ہے جو خیالی رانی ’پدماوتی‘ کے اودھم مچارہا ہے۔