حیدرآباد: وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج پیش قیاسی کی ہے کہ کے چندر شیکھر راؤ اس انتخابا ت کے بعد وزیر اعظم بن جائیں گے او رٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر ریاست کے وزیر اعلی بن جائیں گے ۔ محبوبنگر حلقہ کے لوک سبھا امیدوار سرینواس ریڈی کی تائید میں منعقد کئے گئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے ان خیالا ت کا اظہار کیا ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اس لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی او رکانگریس کئی ریاستوں میں ناکام ثابت ہوجائیں گی اور کے سی آر مرکز میں حکومت بنائیں گے ۔ محمود علی نے مزیدکہا کہ کچھ دن قبل کشمیر ی وفد نے ان سے ملاقات کی او رکہا کہ اگر کے سی آر وزیر اعظم بنتے ہیں تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔