انیل کھنہ دوبارہ ایشین ٹینس فیڈریشن سربراہ منتخب

نئی دہلی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انیل کھنہ جنھیں حال میں ورلڈ ٹینس باڈی آئی ٹی ایف کا وائس پریسیڈنٹ منتخب کیا گیا، ان کا صدر ایشین ٹینس فیڈریشن کی حیثیت سے مزید چار سال کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ انھیں آج کولمبو میں اے ٹی ایف کی سالانہ جنرل میٹنگ میں متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ انیل کھنہ آل انڈیا ٹینس فیڈریشن کے سربراہ بھی ہیں۔ رینڈی ویلانیوا کو ایشین باڈی کا ٹریژرر مقرر کیا گیا جبکہ کویت کے شیخ احمد ال صباح کو آنرری لائف پریسیڈنٹ بنایا گیا ہے۔ قطر کے ناصر ال غنیم ال خلیفی نئے چیرمین مقرر ہوئے ہیں۔