انگلینڈ کے287 کے جواب ہندوستان کی ناقص شروعات

برمنگھم ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بولروں روی چندرن اشون اور محمد سمیع کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے سیریز کا شاندار آغاز کیا لیکن بیٹنگ میں پہلی وکٹ کیلئے 50 رنز کی پارٹنر شپ کے باوجود نصف ٹیم 100 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ ہادرک پانڈیا کو ابتدائی مواقع نہ ملتے تو شاید ہندوستانی ٹیم کی صورتحال مزید ابتر ہوتی۔ انگلینڈ نے اپنے کل کے اسکور 285/9 میں صرف دو رنز کا اضافہ کیا۔ ہندوستان کیلئے اشون کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 62 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سمیع نے 64 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل ہوئی۔ ایشانت شرما 46 رنز کی بدولت ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کیلئے جیوروٹ نے 80 اور بیرسٹو نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ آج ہندوستانی اوپنرس نے ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا لیکن 50 رنز کے اندرون 5 وکٹوں کے نقصان، مرلی وجئے 20، شکھردھون 26، کے ایل راہول 4 ، اجنکیا راہنے 15 اور کارتک بغیر کوئی رنز بنائے اور جب وہ آوٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 100 رنز تھا۔ تادم تحریر ہندوستانی کپتا ن ویراٹ کوہلی 37 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 129/5 رہا ۔ میزبان بولر کیرن نے 3 وکٹ لئے۔