انگلینڈ کے دورۂ ویسٹ انڈیز کا اعلان

لندن۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹسٹ ، پانچ ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش ٹیم 11 جنوری کو باربا ڈوز پہنچے گی جہاں مقامی ٹیم کیخلاف اس کا ٹور میچ بھی رکھا گیا ہے۔میزبان ٹیم کیخلاف پہلا ٹسٹ23 جنوری کو شروع ہوگا۔ ونڈے سیریز 20فروری اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 مارچ سے کھیلی جائے گی۔