انگلینڈ کے خلاف میتھیوز کا متاثرکن مظاہرہ ، 4 وکٹس

لیڈز۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹسٹ کریر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ کی پیشرفت کو روک دیا۔ دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے دوسری اننگز میں لنچ تک بناء کسی نقصان کے 22 رنز بنالئے۔ قبل ازیں میتھیوز نے 16 اوورس میں 44 رنز دے کر 4 وکٹس لئے۔ انہوں نے 2012ء میں ملبورن میں آسٹریلیا کے خلاف 60 رنز کے عوض 2 وکٹس لئے تھے جو ٹسٹ کریر میں ان کا بہترین مظاہرہ تھا۔ اس دوران فاسٹ بولر شمندا ایرنگا نے 93 رنز دے کر 4 وکٹس لئے۔ انگلینڈ نے کل رات کے اسکور 320/6 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 365 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے آخری 4 کھلاڑی 12 اوورس میںآؤٹ ہوگئے۔