انگلینڈ کے اسپین بولنگ کوچ مشتاق احمد کی تبدیلی

لندن۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ایشز کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ‘ بیٹنگ کوچ گراہم گوچ کو ہٹانے کے بعد اسپین بولنگ کوچ مشتاق احمد کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برطانوی اخباری ’’ گارٹین‘‘ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ گراہم گوچ کی تبدیلی کے بعد اسپین بولنگ کوچ متاق احمد کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

البتہ فاسٹ بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر اپنی جگہ موجود رہیں گے ۔ ٹیم کے کوچ پیٹر مورز اور کپتان ایلسٹر کُک کی جانب سے سے کئے جانے والے اقدام کے نتیجہ میں فاسٹ بولنگ کے کوچ ڈیوڈ سیکر موجود رہیں گے ۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر سے معاہدہ گذشتہ اکٹوبر میں کیا گیا تھا اور یہ معاہدہ 2015ء کی ایشیز سیریز تک برقرار رہے گا ۔ بیٹنگ کوچ گراہم گوچ اور فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہلسل بھی رخصت ہورہے ہیں ۔