ناٹنگھم ۔ /30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اگلینڈ نے آج ٹرینٹ برج میںپاکستان کے خلاف 444/3 کا اسکور کھڑا کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل میں اب تک کے اعظم ترین مجموعی اسکور کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ اس نے 2006 ء میں سری لنکا کے نیدر لینڈ کے خلاف 443/9 کا ریکارڈ توڑدیا ۔ دو ٹسٹ ممالک کے مابین یہ اعظم ترین مجموعی ون ڈے اسکور بھی رہا جب کہ ساؤتھ آفریقہ نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ میں 439/2 کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ ایلکس ہیلز نے ریکارڈ 171 رنز بنائے جبکہ جوس بٹلر نے انگلینڈ کیلئے 22 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے 51 گیندوں میں 90 ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔ پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 2 وکٹس لئے لیکن 10 اوورس میں 110 رن دیئے ۔