انگلینڈ بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم : معین

ویلنگٹن ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں ناقص فیلڈنگ کے بعد آسٹریلیا کو 342 رنز کا اسکور بنانے کا موقع فراہم کرنے کے باوجود انگلش ٹیم کے اوپنر معین علی پرعزم ہیں کہ ٹیم نے ان ناقص مظاہروں کو پس پشت ڈال دیا ہے اور اب وہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ کیلئے نیوزی لینڈ کو شکست دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ کوارٹر فائنل میں رسائی کے اپنے امکانات کو برقرار رکھا جاسکے ۔